نئی دہلی، 3/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ریاست کیرالہ کےارووکارہ ممبر اسمبلی اور اسمبلی کے سابق اسپیکر جی کارتکیین کے بیٹے کیس سبریناتھن ترووننت پورم سب کلکٹر ڈاکٹر دیویا ایس ایر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں، یہ شادی جون کے آخر میں ہوگی۔منگل کو سبریناتھن نے فیس بک پر اپنے رشتوں کا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیا اور لکھا،کمٹیڈ۔دونوں کی تصویر کے ساتھ سبریناتھن نے لکھا، کچھ عرصے سے میرے قریبی لوگ شادی کو لے کر سوال کر رہے ہیں، اب میں اس بارے میں اعلان کرتے ہوئے خوش ہوں، میں سب کلکٹر ڈاکٹر دیویا ایس ایر سے ترووننت پورم میں ملا تھا۔ہمارے درمیان قربت بڑھی، ہم نے ایک دوسرے کو سمجھا، خیالات کو سمجھا، دلچسپیوں کے بارے میں جانا، دونوں کے خاندانوں کے آشیرواد سے دیویا میری شریک حیات بننے والی ہیں، ہم آپ کو سب کے آشیرواد کی توقع کرتے ہیں۔اپنی شادی کو لے کر خوش دیویا نے کہا کہ انہیں ایسے کسی معاملے کی اطلاع نہیں ہے، جہاں کسی بیوروکریٹ نے سیاست داں سے شادی کی ہو۔انہوں نے کہاکہ ہمیں آپ سب کے آشیرواد کی ضرورت ہے، دونوں کی شادی اگلے ماہ ہونے والی ہے۔دیویا بچپن سے ہی کافی ہونہار تھی، انہوں نے دسویں جماعت میں پہلی پوزیشن حاصل کی، وہ نہ صرف پڑھائی میں ذہین تھیں، بلکہ میوزک، ڈانس، لکھنے وغیرہ کئی چیزوں میں ماہر تھیں۔وہ ایک فلم میں بھی کام کر چکیں ہیں۔32سالہ دیویا میڈیسن میں گریجویٹ ہیں اور سال 2013میں آئی اے ایس بنیں۔ان کے والدین اسرو اور ایس بی ٹی سے ریٹائر ہیں۔33سالہ سبریناتھن کے والدین کی محبت کی کہانی بھی کچھ کم دلچسپ نہیں تھی۔سابق اسمبلی اسپیکر جی کارتکیین نے سبریناتھن کی ماں ایم ٹی سلیکھا سے اس وقت شادی کی تھی جب وہ کالج کی طالبہ تھیں اور وہ خود کیرل کی سیاست میں ابھرتا ستارہ تھے۔دونوں کے خاندان ان کی محبت کے خلاف تھے، لیکن سلیکھا نے کارتکیین کے ساتھ کے لیے خاندان چھوڑ دیا تھا۔سبریناتھن اور دیویا کی محبت کے معاملے میں دونوں خاندان ان دونوں کے اس فیصلے سے خوش ہیں۔دونوں خاندان ترووننت پور م کا ہی رہنے والا ہے، والد کی موت کے بعد سیاست میں آنے سے پہلے سبریناتھن ٹاٹا ٹرسٹ سے وابستہ تھے، وہ ایم بی اے گریجویٹ ہیں۔والد کے انتقال کے بعد خالی ہوئی اروکرا سیٹ سے ضمنی انتخابات میں سبریناتھن نے کامیابی حاصل کی تھی اور 2016میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں وہ اس سیٹ سے جیت کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے۔وہیں 32سالہ دیویا میڈیسن میں گریجویٹ ہیں اور 2013میں آئی اے ایس بنیں۔